منی لانڈرنگ کیس: سابق صدر آصف زردار اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں21دسمبر تک توسیع


Sajjad Bhutta Posted on December 10, 2018

کراچی: میگا منی لانڈرنگ سکینڈل کیس میں سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں رہنماں کی عبوری ضمانت میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
میگا منی لانڈرنگ سکینڈل کیس کی بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ آصف زرداری، فریال تالپور، نمرمجید ودیگر نے عدالت میں حاضری لگائی۔ زرداری کی کمرہ عدالت میں انور مجید کے بیٹوں سے ملاقات بھی ہوئی۔ عدالت نے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔