وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا، وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے


Sajjad Bhutta Posted on December 10, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی وجہ سے دیگر تمام مصروفیات منسوخ کر دیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ دئیے جائیں گے، بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزرا کی کارکردگی کی بنیاد پر قلمدانوں کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔