پیراگون اسکینڈل:خواجہ سعد، سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا


Sajjad Bhutta Posted on December 22, 2018

لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاسنگ اسکیم اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی، جس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنماں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے لیے نیب کی ٹیم سعد رفیق کو لیکر اسلام آباد سیلاہور کے لیے روانہ ہوگئی، جو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے جمعرات (20 دسمبر) سے راہداری ریمانڈ پر تھے۔
لیگی رہنماں کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت آنے والے راستے عام شہریوں کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نیب کی جانب سے آشیانہ ہاسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، جس کے بعد نیب لاہور نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔
نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ سے مل کر ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے پیراگون رکھ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور اربوں روپے کی رقم بٹوری۔
نیب کے مطابق خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔