گلیانہ میں تیز رفتار بس حادثے کاشکار، مسافر ذخمی


Asad Mahmood Posted on July 17, 2017

گلیانہ (انصر فاروق مغل)گلیانہ میں تیز رفتار بس حادثے کاشکار،مسافر زخمی کو جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلہ سے کھاریاں آنے والی مسافربس نمبر (LES-2373) تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، بس روزبلیٹ سکول کے سامنے تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی۔ جس سے کئی مسافر ذخمی ہو گئے شدید زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔