کوٹلہ برادران کھاریاں شہر کی تعمیر وترقی کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دے رہے ہیں-عبدالقیوم بھٹ


Asad Mahmood Posted on July 20, 2017

کھاریاں (ایم عمر)کوٹلہ برادران کھاریاں شہر کی تعمیر وترقی کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) کونسلر عبدالقیوم بھٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد سروس روڈ پر کام شروع ہوگا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے نئے بلاک پر کام جاری ہے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کام بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے انشاء اللہ 13 کروڑ کی گرانٹ سے باقی بچ جانے والے فنڈز بھی جلد لگائے جائیں گے جن کی نگرانی براہ راست منتخب بلدیاتی نمائندے، چیئرمین کھاریاں کریں گے اور اس کی رپورٹ ضلعی چیئرمین کو دی جائے گی تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔